کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور جلد ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔معروف ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لگائی اسٹوری میں دعوی کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دبائو کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ شخص سے رابطے میں نہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ماڈل نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔




