کراچی (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر نبیحہ علی خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کی شوہر حارث سے آج تک لڑائی نہیں ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیحہ علی خان نے کہا کہ میری اور حارث کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، اگر سامنے سے شوہر کچھ بول بھی دیتے ہیں تو میں خاموش ہو جاتی ہوں، کیونکہ میں لڑنے والوں میں سے ہوں ہی نہیں۔نبیحہ علی خان نے دعوی کیا کہ میں سامنے سے جواب نہیں دیتی، کیونکہ میرا جواب دینے کا انداز بہت خطرناک ہے، میں بولتی ہی نہیں ہوں




