ڈپٹی چیف آفیسرMCFان ایکشن،ریل بازار میں تجاوزات کا خاتمہ،ڈگلس پورہ میں متعدد دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ریلبازار’ کچہری بازار ڈگلس پورہ سمیت شہر کے اہم مقامات پر کریک ڈائون کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار اور دکانوں کے باہر پڑا سامان اور شاہراہوں پر ریڑھی بانوں کا سامان قبضہ میں لیکر روڈزآمدورفت کیلئے کلیئر کروا دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ریلبازار گولڈ سٹریٹ میں وزٹ کرتے ہوئے دکان کے باہر پختہ تھڑوں کو مسمار کروا دیا، کچہری بازار میں وکیلاں والی گلی میں آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لیکر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ کلیئر کروا دیا۔ ڈگلس پورہ میں بار بار تجاوزات کرنیوالوں کی متعد د دکانوں کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں موصوفہ نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ طارق آباد پھاٹک’ فوارہ چوک’ پہاڑی گرائونڈ’ چن ون روڈ’ سمندری روڈ’ سوساں روڈ’ ریلوے روڈ’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک)’ راجباہ روڈ’ ستیانہ روڈ’ گلفشاں کالونی’ رضاآباد اور دیگر علاقوں میں شاہراہوں پر ریڑھی چھابڑی فروشوں کو ہٹا دیا اور شاہراہوں اور عوامی گزرگاہوں کو آمدورفت کیلئے کلیئر کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں