چھت پر لڑکی کو نازیبا اشارے کرنیوالا ہمسایہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے چھت پر لڑکی کو نازیبا اشارے کرنیوالے ہمسائے کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ میلاد روڈ الٹراسائونڈ والی گلی کے رہائشی کنول شہزادی نے بتایا کہ وہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اس کے 6بچے ہیں اور خاوند سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ اس کا ہمسایہ ثمر اکثر اوقات اسکی بچیوں کو تنگ کرتا اور آوازیں کستا ہے۔ اسکی بیٹی ایمان فاطمہ گھر کی چھت پر کپڑے پھیلانے کیلئے گئی تو اس کو نازیبا اشارے کرتے ہوئے بیٹی کے سامنے ننگا ہو گیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبدالغفار نے ملزم ثمر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں