میانوالی کے جناح بیراج سے دو نامعلوم لاشیں برآمد

میانوالی(نامہ نگار)پنجاب کے علاقے میانوالی میں جناح بیراج سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق میانوالی کے دریائے سندھ میں واقع جناح بیراج کے سپل ویز میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں تیرتی ہوئی پائی گئیں،جس پر پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی گئی، پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق لاشیں سپل ویز میں پھنس گئی تھیں۔اِسی طرح موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاش نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دی جب کہ دوسری لاش نکالنے کے لیے ریسکیو 1122کی ٹیم جناح بیراج پہنچ گئی اور دوسری لاش نکالی۔پولیس نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے جب کہ دونوں افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں