ساہیوال میں گرانفروشوں کا راج، شہری پریشان

ساہیوال ( بیوروچیف ) ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ شہر کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے کئی گنا مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم موجودگی اور چیکنگ نہ ہونے کے باعث دوکانداروں نے من مانے ریٹ لگانا شروع کر دیے ہیں۔ سبزی، پھل، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ سے کئی گنا مہنگی مل رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں