گوجرہ( نامہ نگار ) واپڈ اہلکار کو تشدد کا نشا نہ بنا نے وا لے ایک درجن افراد کے خلا ف مقدمہ درج ۔ معلو م ہوا ہے کہ وپڈا اہلکار محمد ندیم پینسرہ روڈ گوجرہ پر قا ئم گرینڈ شنواری ہوٹل پر بجلی کے بقا یا جات بل کے سلسلہ میں گیا جہا ں پر اس نے ہوٹل مال وسیم اکر م سے بجلی بل کے بقا یا جات جمع کروا نے کا کہا تو ہوٹل مالک مشتعل ہوگیا اور اپنے ایک درجن سا تھیو ں کو بلوا لیا اور وپڈا اہلکار محمد ندیم کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا اور قتل کی دھمکیا ں دیتے ہوئے کار سرکار میں مدا خلت کی واپڈا اہلکار نے منت سماجت کرکے ملزما ن سے اپنی جا ن چھڑوائی اور دفتر پہنچ کر واپڈا حکا م کو مطلع کیا ایس ڈی اوفیسکو گوجرہ عبدالر حمن نے تھا نہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر آ گا ہ کردیا جس پر پو لیس نے ہوٹل مالک وسیم اکر م،سمیت ایک درجن افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




