فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے یونین کونسل140 نیتھڑی اور اکال گڑھ میں صفائی مہم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ مانیٹرنگ آفیسرز ستھرا پنجاب محمد شاہزیب اسلم اور محمد فخر حیات نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ تحصیل بھر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانا ہے جس کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرز سے کہا کہ وہ عملہ صفائی کی حاضری کو مسلسل چیک اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے اقدامات جاری رکھیں۔انہوں نے اندرونی گلیوں میں جاکر اہل علاقہ سے ملاقات کرکے صفائی اپریشن اور ڈور ٹو ڈور کولیکشن کے بارے میں بھی دریافت کیا۔




