کراچی (سپورٹس نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عامر خان نے اپنی محنت، صلاحیت اور عزم سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا، کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔




