راولپنڈی(بیوروچیف)تھانہ چکلالہ کے علاقے میں طالبہ کو راہ چلتے غیر اخلاقی حرکات کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی پڑھنے جا رہی تھی، عاقب نامی ملزم نے دیکھ کر نازیبا حرکات کیں اور جملے کسے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ایس پی پوٹھوہار ممتاز کے مطابق خواتین سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو ٹھوس شواید کی ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔




