اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اور اشیائے ضروریہ کی بروقت کم قیمت فراہمی کیلئے پیشگی اقدامات لینے اور ایل پی جی کی ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور غذائی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مارکیٹ میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک کیخلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام صوبوں کو ہر ضلع سے دودھ، گھی اور خوردنی تیل کے نمونے جمع کر کے مستند تھرڈ پارٹی لیبارٹریز سے ان کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔




