سی پی ایل 2026’صائم ایوب سکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو کیریبیئن پریمیئر لیگ 2026 کے لیے جمیکا کنگز مین کی جانب سے منتخب کرلیا گیا ہے۔جمیکا کنگز مین نے رواں سال کی سی پی ایل کے لیے سات غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے، جن میں صائم ایوب سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔صائم ایوب کے ساتھ پاکستان کے عثمان خان، حنین شاہ، معاذ صداقت، شایان جہانگیر اور حسن خان بھی جمیکا کنگز مین کا حصہ ہوں گے۔ یہ تمام کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین سے بھی وابستہ رہے ہیں، جو پی ایس ایل 2026 میں رنر اپ رہی تھی۔19 سالہ پاکستانی بلے باز طیب عارف بھی جمیکا کنگز مین کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو پی ایس ایل 2026 میں حیدرآباد کنگز مین کا حصہ تھے۔صائم ایوب اب تک پاکستان کی جانب سے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں