اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انڈر19سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کامیابی سے جاری ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ کے تجربہ کار کوچز کی دیکھ بھال میں کھلاڑیوں کو جدید تکنیک کی تربیت دی جا رہی ہے۔ہیڈ کوچ شاہد انور نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹرز کے ساتھ خصوصی سیشن کروایا۔، جس میں انہوں نے نوجوان بیٹرز کی تکنیک، شاٹ سلیکشن اور غلطیوں کی اصلاح پر خاص توجہ دی۔




