ہانیہ عامر کا مداحوں کو دیا گیا مشورہ الٹا پڑ گیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے مداحوں کو دیا گیا مشورہ الٹا پڑگیا، صارفین نے ان کے مشورے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم جانان سے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا۔ ان کے نمایاں منصوبوں میں نامعلوم افراد 2، دلربا، تتلی، مجھے جینے دو، میرے ہمسفر، عشقیہ، سنگِ ماہ، وصل، مجھے پیار ہوا تھا اور کبھی میں کبھی تم شامل ہیں۔ہانیہ عامر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شوبز شخصیت بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں