رونالڈو کے ایک لائک نے نئی بحث چھیڑ دی

لزبن(سپورٹس نیوز) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو سوشل میڈیا پلیٹ فارم رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو لائک کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیاجس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔گرچہ فیفا نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ موقف اختیار نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔دوسری جانب فائنل میں سپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں