کابل (سپورٹس نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔31سالہ حشمت اللہ شاہدی نے55ون ڈے میچز میں افغانستان کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی۔ حشمت اللہ شاہدی نے جنوری2022ء میں افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ جلد نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کرے گا۔ پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی۔




