امیتابھ بچن کا سرجری اور آئی سی یو میں قیام کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ایک حالیہ بلاگ پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکار نے اپنی تحریر میں ہسپتال، سرجری، آئی سی یو میں قیام اور گھر واپسی کے بعد کے مشکل مراحل کا ذکر کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ اپنی حالیہ صحت کے بارے میں بات کر رہے ہیں یا عمومی تجربہ بیان کر رہے ہیں ۔ امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا ہسپتال میں سرجری، پھر آئی سی یو میں ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی، اس کے بعد ڈسچارج اور گھر واپسی لیکن ان کے مطابق اصل آزمائش اسپتال سے گھر آنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ گھر واپسی کا مرحلہ جسمانی، ذہنی اور عملی طور پر زندگی کا سب سے کٹھن وقت ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول ایک ایسا شخص جسے لوگ ہمیشہ فاتح اور مضبوط سمجھتے رہے ہوں، اچانک خود کو کمزوری اور شکست کے احساس کے سامنے کھڑا پاتا ہے، اور یہی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں