عبداﷲ فضل کی ناقابل شکست اننگز نے پاکستان کی امیدیں روشن کر دیں

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر عبداللہ فضل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے بولرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 23سالہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر نے وارم اپ میچ میں دونوں اننگز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی اننگز میں 50 اور دوسری اننگز میں جارحانہ انداز سے 48 رنز بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔عبداللہ فضل کا قومی ٹیم تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں رہا۔ صرف 3 برس قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ ستمبر 2023 میں حنیف محمد ٹرافی کے دوران وہ 4 اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکے تھے جس کے بعد 2 میچوں کے بعد ہی انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔تاہم کراچی بلیوز کے کوچ اقبال امام نے نوجوان بیٹر میں غیرمعمولی صلاحیت دیکھی۔ ان کے مطابق اگرچہ فضل آف اسٹمپ سے باہر گیندوں پر غیر ضروری شاٹس کھیل رہے تھے لیکن ان کے بنیادی کھیل اور شاٹس میں موجود قدرتی طاقت نے انہیں متاثر کیا۔اقبال امام کے مطابق عبداللہ فضل کی سب سے نمایاں خوبی ان کی سیکھنے کی لگن تھی۔ وہ خود کم معیار کے میدانوں میں ٹرائل میچ کھیلنے پر اصرار کرتے تھے تاکہ اپنی خامیوں کو دور کر سکیں۔ کوچ کا کہنا ہے کہ یہی جذبہ انہیں دوسرے نوجوان کرکٹرز سے ممتاز بناتا ہے۔سال2024-25 کا ڈومیسٹک سیزن عبداللہ فضل کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں