اسلام آباد (سپورٹس نیوز) نتھیا گلی میں گلیات مانٹین ٹریل ریس میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی رنرز نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔پاکستان کی پہلی 100 کلو میٹر ٹریل الٹرا میراتھون میں اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ فاتح قرار پائے جبکہ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل انعم عزیر نے جیتا۔گلیات مانٹین ٹریل ریس کی 60 کلو میٹر کیٹیگری میں وقار احمد کامیاب ہوئے۔




