اسلام آباد (سپورٹس نیوز)ہنزہ کے کوہ پیما عابد اللہ بیگ نے گاشر برم ٹو کامیابی سے سر کر لی،عابد اللہ بیگ نے 8,035 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن سر کی۔گاشر برم ٹو بغیر شیرپا کی مدد کے سر کرنے کا منفرد اعزاز ہے ،عابد اللہ بیگ اس سے قبل نانگا پربت، گاشر برم ون اور براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، تریچ میر سمیت متعدد بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ عابد اللہ بیگ کی کامیابی کوہنزہ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جارہاہے ۔بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے




