لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب اسمبلی کے باہر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اپنے جاری قانونی مقدمے پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں جیسے الزامات کو کسی صورت ذاتی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب پنجاب اسمبلی کے باہر ایک ٹی وی رپورٹر نے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ سے ان پر قائم مقدمے سے متعلق سوال کیا۔جس پر ثاقب چدھڑ نے جواب دیا کہ میڈیا میری ذاتی زندگی سے متعلق سوالات نہ کرے اور صرف اسمبلی کے امور پر بات کرے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سال کی ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کو ذاتی معاملہ قرار دینا حیران کن ہے، آج بھی مجھے تعجب ہوتا ہے کہ ابتدا سے ہی اس کیس کو ذاتی مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ریاستی اداروں سے ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف تحفظ اور انصاف طلب کیا۔




