پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی میرا بڑا ہدف ہے’ سمیر منہاس

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان انڈر 19 کے ابھرتے بیٹر سمیر منہاس نے کہاہے کہ پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی میرا بڑا ہدف ہے،ایشیا کپ پاور پلے میں ہر اوور میں ایک بائونڈری کا منصوبہ تھا، بائونڈری کے بعد سٹرائیک بدل کر اننگز آگے بڑھاتا تھا،والد نے کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا، جہاں سے سنجیدہ سفر شروع ہوا، ابتدا لیگ سپنر کے طور پر کی، یاسر شاہ کو فالو کرتا تھا،طویل کرکٹ کیریئر کے لیے ٹریننگ اور متوازن خوراک ضروری ہیں، پاکستان انڈر 19کے ابھرتے بیٹر سمیر منہاس نے پروگرام اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، میرا کرکٹ سفر بھائی کے ساتھ گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ والد نے کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا، جہاں سے سنجیدہ سفر شروع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ابتدا لیگ سپنر کے طور پر کی، یاسر شاہ کو فالو کرتا تھا۔ سمیر شاہ نے کہاکہ کوچ نے میری بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کو پہچانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں