کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار علی انصاری نے اسکرین پر رومانوی مناظر ادا کرنے سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کر دیا۔حال ہی میں علی انصاری نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین پر رومانوی مناظر ادا کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگر مکالمے غیر فطری ہوں تو رومانوی مناظر عکس بند کروانا مشکل ہو جاتا ہے۔رومانوی مناظر کی عکس بندی کے دوران کسی قسم کی جھجک محسوس ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اگر رومانوی مناظر اچھی طرح تحریر کیے گئے ہوں تو مجھے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ انہیں ادا کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی، البتہ اگر کسی منظر کے مکالمے غیر فطری لگیں یا صورتِ حال سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ایسے مناظر ادا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی اسکرپٹ پڑھتے ہوئے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کوئی مخصوص مکالمہ یا منظر دراصل ضروری نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم لکھاریوں کا احترام کرتے ہیں۔




