بس پر بجلی کی تاریں گر نے سے کنڈیکٹر جاں بحق

شیخوپورہ(نامہ نگار)شیخوپورہ میں بس پر بجلی کی تاریں گر نے سے کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہو گئے ،مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کر اپنی زندگیاں بچائیں ۔ بتایاگیا ہے کہ سٹاپ ہیڈ روشن دین نزد نواں کوٹ مین فیصل آباد روڈ شیخوپورہ میں مسافر بس پر بجلی کی تاریں گر گئیں سے بس کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانج افراد زخمی ہو گئے ۔ بس میں موجود مسافروںنے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں