فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ ایک کروڑ کا فراڈ، ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے،تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو رپورٹ گذارتے ہوئے عاصم سہیل نے بتایا کہ اس کے جاننے والے صغیر خان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر35لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، سول لائن کے عاصم سے ملزم زبیر نے کاروبار کیلئے 15لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی، سمندری کے رہائشی شکور نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم اسلم نے 25لاکھ64ہزار ، قصبہ سمندری کے عمران کا کہنا ہے کہ ملزم فیاض 12لاکھ37ہزار کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا علاوہ ازیں ایڈن ویلی کے یونس نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عمران نے10لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




