شاہ رخ خان کی فلم ”کنگ” آخری مرحلے میں داخل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم ‘ کنگ’ کی شوٹنگ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی بیشتر شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ صرف ایک بین الاقوامی شیڈول باقی رہ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی ٹیم اگست میں بیرون ملک آخری مرحلے کی شوٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکا اور جنوبی امریکا کے مختلف ممالک میں شوٹنگ لوکیشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم حتمی مقام کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان فلم کے اہم مناظر کے لیے ایسی نئی لوکیشن چاہتے ہیں جو اس سے پہلے فلموں میں کم دکھائی گئی ہو، اسی لیے مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں