محنت سے مقام حاصل کیا ہے’ سفارش پر یقین نہیں رکھتی’ مومل

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل مومل شیخ نے کہا ہے کہ جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اسی طرح سچے فنکاروں کوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے محنت سے مقام حاصل کیا ہے سفارش پر یقین نہیں رکھتی بلکہ محنت کے بل بوتے سے ہی آگے بڑھنے کی قائل ہوں مومل شیخ نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لئے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں