واشنگٹن (شوبز نیوز) نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے فلم دھوم 4 کا حصہ بننے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ دورہ امریکا پر موجود رنبیر کپور نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں دھوم 4 میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات کی۔ جب میزبان نے ان سے دھوم فرنچائز میں آنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے واضح کہا، جی نہیں، میں اس وقت دھوم 4 نہیں کر رہا۔ اس وقت میری تمام تر توجہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پر ہے جو اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔




