لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے بیٹرز عبدالصمد اور حسن نواز نے قومی ٹیم کے لیے قابل اعتماد میچ ونر بننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد ذاتی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کو اہم مواقع پر فتوحات دلانا ہے۔دونوں نوجوان کرکٹرز نے سلمان بٹ کے پروگرام “سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ کے کردار، تیاری، فٹنس اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔عبدالصمد کا کہنا تھا کہ خود اعتمادی اور میچ کی صورت حال کو سمجھنا ان کی بیٹنگ کا اہم حصہ ہے، وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق اور ٹیم کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔




