پاکستانی ڈرامے اے آئی سے لکھے جا رہے ہیں’ سید محمد احمد

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد لکھاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے 26 اقساط پر مشتمل ڈرامے تحریر کر رہے ہیں جبکہ پروڈیوسرز اسکرپٹس میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کر کے اصل لکھاریوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔سید محمد احمد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لکھاری موجود ہیں تاہم پروڈیوسرز اکثر ریٹنگ اور وائرل مواد کی خاطر ان کی تحریروں میں من مانی تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں