چیلسی کی تجربہ کار کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرنے کی حکمت عملی

لندن(سپورٹس نیوز)انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب چیلسی نے اپنے سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی حکمت عملی کے تحت برینٹ فورڈ کے 36 سالہ مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن اور برائٹن کے 35 سالہ سٹرائیکر ڈینی ویلبیک کو سائن کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چیلسی انتظامیہ اور مالکان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ ٹیم میں تجربہ لایا جا سکے۔ ڈینی ویلبیک نے گزشتہ سیزن میں برائٹن کی جانب سے 37 میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 گول سکور کیے تھے اور وہ سٹیمفورڈ برج منتقل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب برینٹ فورڈ اپنے سابق انگلش کپتان جارڈن ہینڈرسن کو جن کا مزید 1 سال کا معاہدہ باقی ہے، مفت ٹرانسفر پر چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں