شلپا شیٹی نے مداحوں کو اپنے خلاف فیک نیوز سے خبردار کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے خلاف فیک نیوز (جعلی خبر) سے خبردار کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے ذات پات پر مبنی ریزرویشن کے حوالے سے وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کی سختی سے تردید کی۔شلپا شیٹی نے ایکس پر بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس جعلی پوسٹ پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے آگے پھیلائیں۔تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب شلپا شیٹی کے انسٹاگرام اکانٹ کا ایک مبینہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا، اس پوسٹ میں ریزرویشن کے نظام پر تبصرے شامل تھے جن میں یہ جملہ بھی شامل تھا: آپ ریزرویشن کے ذریعے ہنر حاصل نہیں کر سکتے۔جیسے ہی یہ اسکرین شاٹ وائرل ہوا بہت سے صارفین نے اسے اصلی سمجھ کر مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں