لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ چلی گئیں۔فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فیونکس کی نمائندگی کریں گی، وہ دی ہنڈریڈ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاطمہ ثناء نے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کی۔دی ہنڈریڈ کی وجہ سے فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل رہیں۔ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔




