واشنگٹن (سپورٹس نیوز) معروف فٹبالر نیمار نے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب مزید برازیل کیلئے نہیں کھیلنا چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے 34 سالہ فارورڈ نے یہ بیان کوپا سوڈامریکا کے ایک میچ کے بعد دیا۔نیمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ میرا وقت اب گزر چکا ہے۔ میں نے تاریخ رقم کی اور اس پر بہت خوش ہوں، میں نے بہت کچھ حاصل کیا، ٹیم کو اپنا خون اور جان دی۔ ہمیشہ پیلی جرسی کیلیے جدوجہد کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب میں مزید یہ ایسا کرنا چاہتا ہوں۔




