ضلع کچہری ،بخشی خانہ میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنیوالے3پولیس اہلکار پکڑے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بخشی خانہ میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ہونیوالے تین پولیس اہلکاروں سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات جبکہ قیدیوں سے ہزاروں روپے لیکر موبائل فونز پر بات چیت کروانیوالے کانسٹیبل ثناء اﷲ سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔ تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کے مدعی انچارج گارد بخشی خانہ انسپکٹر اﷲ یار کیمطابق بخشی خانہ میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل ثناء اﷲ ہزاروں روپے لیکر تاریخ پیشی پر آنیوالے قیدیوں کی ٹیلی فون پر بات چیت کرواتا تھا جبکہ وہاں پر ڈیوٹی دینے والے تین کانسٹیبلان احسان’ فرحان اور مجاہد تاریخ پیشی پر آنیوالے ملزمان کو منشیات سپلائی کرتے تھے، ان میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند مقدمہ قتل میں ملوث دو حقیقی بھائیوں زبیر اکرم اور شان اکرم کی تلاشی لی گئی تو ان سے منشیات برآمد ہوئیں، جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ تینوں کانسٹیبلان سے منشیات لیکر جیل لیجا کر قیدیوں کو فروخت کرتے تھے جبکہ منشیات سپلائی کرنیوالے تینوں کانسٹیبلوں کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں