انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے الیکشن میں شیخ بلال الٰہی گروپ کامیاب ہوگا،محمد امین بٹ ،عبدالوحید ببر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آئے ہیں’ بھوانہ بازار کے دکاندار ان سے محبت کرتے ہیں ‘ اسی محبت کے رشتے نے ہمیں بھی مجبور کر دیا ہے کہ ہم بھی شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کو کامیاب کروانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں اور ہم ایسا ہی کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ اور شیخ عبدالوحید ببر نے بھوانہ بازار کے تاجر رہنما میاں عدنان جاوید’ میاں امجد جاوید’ رانا شکیل اور حاجی احسان کی طرف سے انجمن تاجران بھوانہ بازار کے الیکشن میں صدر کے امیدوار شیخ بلال الٰہی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں رضوان پپو کی حمایت میں منعقدہ انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ مذکورہ انتخابی میٹنگ میںبھوانہ بازار کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا’ محمد امین بٹ اور شیخ عبدالوحید ببر نے کہا کہ آج کے پرفتن دور میں مخلص قیادت کا ہونا ناپید ہو گیا ہے’ مگر شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کا جذبہ اور حوصلہ دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ بھوانہ بازار کو حقیقی قیادت میسر آنے والی ہے جو بھوانہ بازار کے دکانداروں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی’ انہوں نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ اب دکانوں میں بیٹھنے کا وقت گزر چکا’ شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کی کامیابی کیلئے ایک ایک ووٹر کے پاس جائیں اور انہیں ووٹ کی اپیل کریں’ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کامیابی کے بعد بھوانہ بازار کے دکانداروں کیلئے مسیحا کا کردار ادا کریں گے اور مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے’ ہماری تمام تر کوششیں’ کاوشیں اور ہمدردیاں شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کے ساتھ ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں عدنان جاوید’ میاں امجد جاوید’ رانا شکیل اور حاجی احسان نے کہا کہ ہماری کال پر بھوانہ بازار کے دکانداروں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے’ آج کی میٹنگ میں بھوانہ بازار کے دکانداروں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے شیخ بلال الٰہی اور میاں رضوان پپو کی جیت پر مہر ثبت کر دی ہے’ 24 اگست کو محض رسمی کاروائی ہو گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بھوانہ بازار کے الیکشن میں صدر کے امیدوار شیخ بلال الٰہی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں رضوان پپونے اپنے اعزاز میں اس قدر خوبصورت تقریب کا انعقاد کرنے پر میزبانوںمیاں عدنان جاوید’ میاں امجد جاوید’ رانا شکیل اور حاجی احسان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے نہایت اطمینان کا باعث ہے کہ شہر کی ہردلعزیز شخصیات محمد امین بٹ اور شیخ عبدالوحید ببر نے ہماری کھلم کھلا حمایت کا اعلان کر دیا ہے’ ان شخصیات کی حمایت کرنے سے ہماری جیت روزروشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے’ ہم بھوانہ بازار کے دکانداروں کو ان کی شاندار جیت پر ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیتا ہوں کہ حریف کو بھی کمزور نہیں سمجھنا چاہئے’ اس لئے ہماری کوشش اور کاوشوں اور محنت میں کمی نہیں ہونی چاہئے’ 24 اگست تک ہمیں دن رات محنت کرنی ہے’ انشاء اللہ 24 اگست کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور اس دن ہم سب کامیاب ہو کر اللہ کے حضورسجدہ شکر ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں