CPO,RPOکی ریڈلائن کراس،میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت کا دھندہ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او کے تمام تر دعوئوں کے باوجود شہر بھر کے اکثر میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت دھندہ دھڑلے سے جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او تنویر حسین نے کہا تھا کہ منشیات فروشی کے خاتمہ کیساتھ ساتھ میڈیکل سٹور جہاں پر نشہ آور ادویات اور انجکشن فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی اور گلی’ محلوں’ پارکوں اور دیگر مقامات پر نشئی افراد کو پکڑ کے ان سے بازپرس کی جائے گی کہ وہ کہاں سے نشہ آور آدویات خریدتے ہیں اور جس میڈیکل سٹور نشہ آور انجکشن کی فروخت ہوئی اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم اعلیٰ افسران کے احکامات کے باوجود ضلعی پولیس نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ شہر بھر کے اکثر علاقوں میں بدنام میڈیکل سٹورز پر ابھی تک دھڑلے سے نشہ آور ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں نشئی سرعام گھومتے نظر آئیں اس علاقے میں میڈیکل سٹورز سے ان کو نشہ آور ادویات اور انجکشن ملتے ہیں، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں