بااثر افراد کا64گ ب میں سرکاری اراضی پر قبضہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) بااثر افراد نے چک نمبر 646 گ ب میں سرکاری چراگاہ اراضی پر مبینہ قبضہ کرکے پختہ تعمیرات بنا لیں،اہل دیہہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 646 گ ب میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر بقایا سرکاری چراگاہ مربع نمبر 18 اور مربع نمبر 19 میں مبینہ طور پر قبضہ کرکے پختہ تعمیرات قائم کر رکھی ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سرکاری اراضی گائوں کی اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے نہایت اہم ہے جہاں پر سرکاری سکول،کھیل کے میدان و دیگر عوامی منصوبے قائم کئے جا سکتے ہیں جس سے گائوں کے مکینوں اور بچوں نوجوانوں کو بہترین تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں میسر آئیں گی اہل دیہہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر کیا جانیوالا قبضہ کسی وقت بھی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے اہل دیہہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کا معاملہ سامنے کی اعلی سطحی انکوائری کی جائے اور مبینہ طور پر قبضہ کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں