لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کے نوجوان مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹرز نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے انڈر 16 مقابلوں کی 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد جواد احمد نے قازقستان کے ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اور ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ انڈر18ایج گروپ کی56کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نے تھائی لینڈ کے چانگپان واچارت کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیتا ثاقب اس سے قبل 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔




