فہد شیخ کو معاف کر دینا چاہئے’ بشریٰ انصاری

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے محمد احمد اور فہد شیخ کے حالیہ تنازع پر اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فہد شیخ نے معافی مانگ لی ہے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، اس پر پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں۔فہد شیخ اور محمد احمد پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں، جو اپنی عمدہ اداکاری کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، تاہم ان دنوں دونوں ایک آن لائن تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب محمد احمد نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک جونیئر اداکار کی جانب سے بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں