اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ڈھونڈ نکالا

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کی ہے اور مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔اداکار کی یہ دلچسپ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، جبکہ کئی صارفین نے نوجوان لڑکے اور ہانیہ عامر کے درمیان حیران کن مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں