ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم ساز و پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں اداکار سلمان خان سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں ہونے والی ایک ملاقات کا حیران کن واقعہ سنایا۔کامیڈین و مزاح نگار سائرس بروچا سے گفتگو میں شیلندر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان کو غیر قانونی ہیئر ٹریٹمنٹ کرواتے ہوئے دیکھا جبکہ اس دوران وہ آرام سے بریانی کھاتے رہے اور آئینے میں خود کو دیکھ رہے تھے۔




