لاہور( شوبز نیوز)معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 26ویں برسی 13اگست کو منائی جائے گی۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن اور نوجوانی کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزاری۔ 1980 میں وہ 15برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، انہوں نے بھارت کے معروف فلمساز فیروز خان کی فلم قربانی میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گانا گایا”۔ نازیہ حسن نے سرکاری ٹی وی ، پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا ۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت ، امریکہ ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔




