لاہور( شوبز نیوز)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کی محنت اور نیت کا بہترین صلہ دیتا ہے،ایک وقت تھا جب میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو بڑی عقیدت سے دیکھا کرتا تھا اور پھر ایک وقت وہ بھی آیا کہ انہی کے ساتھ ساتھ کام کرنے اور دوستی کا اعزاز حاصل ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت احساس یہ ہے کہ جن فنکاروں کو کبھی پردہ سکرین پر دیکھ کر ان کا مداح تھا، وقت نے مجھے انہی کے ساتھ کام کرنے اور دوستی کا موقع بھی دیا۔ محمد علی میرے آئیڈیل تھے۔




