رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران زخمی، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

ممبئی(شوبز نیوز)بولی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ مکمل طور پر الگ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مسلسل چھ ہفتوں تک مکمل آرام اور بحالی صحت کی تھراپی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اس شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ کا کام فی الحال رک گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں