اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (ویمن کمیشن)کی رکن اور پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کی نائب صدر میڈم صبا شمیم جدون نے پاکستانی ہونہار خاتون باکسر فاطمہ زہرا کو گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کھانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا کا گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کھانسی کا تمغہ جیتنا پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تاحیات اعزازی صدر حاجی خالد محمود چوہدری، صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ اور سیکرٹری جنرل میجر راجہ عرفان یونس کی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔




