زیور خ(سپورٹس نیوز)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے شدید مخالفت کے بعد فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، تجاویز پر مزید پیش رفت نہیں ہو گی۔جیانی انفانٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ سرمایہ کاری منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی، یہ اب کھیل کے مفاد میں نہیں رہا، فیفا فارورڈ منصوبہ فیفا کے رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے مشروط تھا۔




