معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ8سے 14اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں