بیجنگ (سپورٹس نیوز) پولینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا 2-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایف آئی وی بی مردوں کی والی بال نیشنز لیگ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ سلووینیا نے جاپان کو 1-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنا پہلا تمغہ حاصل کر لیا۔شنہوا کے مطابق چین کے شہر ننگبو میں واقع بیلون جمنازیم میں کھیلے گئے ایف آئی وی بی مردوں کی والی بال نیشنز لیگ کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ون پولینڈ نے پہلا سیٹ 21-25سے جیتا، تاہم امریکا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 23-25 اور 25-27 سے اپنے نام کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔




