سارہ خان کے برائیڈل میک اوور پر مداحوں کی تنقید

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سارہ خان کا برائیڈل میک اوور تنقید کی زد میں آگیا۔سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں اور انسٹاگرام پر انہیں 12.7 ملین افراد فالو کرتے ہیں، وہ گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور دونوں اپنی دو بیٹیوں، عالیانہ اور رانیہ کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔حال ہی میں سارہ خان نے ایک سیلون کے فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کا روپ دھارا، انہوں نے گہرے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ساتھ میں خوبصورت زیورات بھی پہنے۔تاہم سارہ خان کا برائیڈل میک اوور سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا’ میک اپ میں ان کی قدرتی رنگت کے بجائے آئیوری بیس استعمال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں